the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی



واشنگٹن — ایک نئی تحقیق کے مطابق ٹیکنالوجی انسان کو پہلے وقتوں کی نسبت زیادہ سست، کاہل اور کمزور بنا رہی ہے۔

کیمرج یونیورسٹی کی جانب سے شائع کردہ تحقیق کے مطابق وسطی یورپ میں کھیتی باڑی کے آغاز کے زمانے کے انسانوں کی ٹانگوں کے ڈھانچوں کا معائنہ کرنے اور انہیں تفصیل سے پڑھنے کے بعد یہ واضح ہوا ہے کہ فی زمانہ انسان کی ہڈیاں اتنی توانا نہیں جتنا کہ ماضی میں تھیں۔  

کیمبرج یونیورسٹی میں آثار ِقدیمہ اور بشریات سے متعلق ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ایلیسن میکنٹوش، جو اس تحقیق کی سربراہی کر رہی تھیں، کہتی ہیں کہ، ’اس تحقیق میں تقریباً 7,300 سال پرانے ڈھانچوں کی ہڈیوں پر تحقیق کی گئی اور یہ امر سامنے آیا کہ اس زمانے کے لوگ آج کل کے ان لوگوں جتنی توانائی رکھتے تھے جو دوڑتے ہیں اور دوڑنے کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہیں‘۔
 
تحقیق بتاتی ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کم مشقت والے کام نہ کرنے کے باعث ہمارے ہڈیوں کی ہئیت تببدل ہو گئی ہے۔

ماہرین کے نزدیک اس کی ایک بنیادی وجہ یہ



بھی ہے کہ آج کا انسان ماضی کے انسانوں کی طرح کھیتی باڑی یا خوراک حاصل کرنے کے مشکل کاموں سے وابستہ نہیں ہے جس میں انسانی جسم کو ٹھیک ٹھاک محنت کرنا پڑتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج کے زمانے میں انسانوں کی ہڈیاں پہلے زمانے کے لوگوں سے نہ صرف مختلف ہو گئی ہیں بلکہ کمزور بھی ہو گئی ہیں۔

مگر ایلیسن میکنٹوش کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس تحقیق میں یہ دلچسپ بات بھی سامنے آئی کہ خواتین کی ہڈیوں کی ساخت کو زیادہ فرق نہیں پڑا۔ ان کے مطابق، ’اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ خواتین بہت طرح کے مختلف امور اکٹھے نمٹاتی ہیں‘۔

ماہرین کے مطابق جب انسان زیادہ پیدل چلتا ہے یا دوڑتا ہے تو اس کی ہڈیاں زیادہ مضبوط ہوتی ہیں کیونکہ اس سے ہڈیوں میں اس جگہ فائبر یا ریشے کی تعداد بڑھتی ہے جہاں دباؤ سب سے زیادہ ہوتا ہے‘۔

کیمبرج یونیورسٹی میں آثار ِقدیمہ اور بشریات سے متعلق ڈیپارٹمنٹ سے منسلک ایلیسن میکنٹوش نے اپنی تحقیق کے نتائج امریکن ایسوسی ایشن آف فزیکل اینتھروپولوجسٹس کے کینیڈا میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں پیش کیے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.